تین روزہ انسداد پولیو مہم10نومبر سے شروع ہو گی،ترجمان محکمہ صحت فیصل آباد

اتوار 8 نومبر 2015 16:52

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) محکمہ صحت کے زیراہتمام تین روزہ انسداد پولیو مہم 10نومبر بروز منگل سے شروع ہو گی جبکہ 12نومبر بروز جمعرات تک صوبہ بھر میں 5سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 60لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ فیصل آباد میں محکمہ صحت کی 2846 ٹیموں کو تقریباً13لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں کی نگرانی ای ڈی او ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ، زونل سپروائزرز ، ایریاانچارجز ، آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز کے انچارج میڈیکل افسران کریں گے۔ ایک ملاقات کے دوران محکمہ صحت فیصل آبادکے ترجمان نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ کیچ اپ ڈے کے طور پر مذکورہ پولیو مہم 13 نومبر بروز جمعہ اور 14نومبر بروز ہفتہ کو بھی جاری رہے گی تاکہ کسی بھی جگہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں،تاجروں،علماء کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی مہم بھی شامل رکھاجارہاہے جبکہ اس ضمن میں مساجد میں پولیو مہم کے بارے میں بار بار اعلانات بھی کرائے جائیں گے تاکہ عوام میں شعور اجاگر کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :