رحیم یار خان میں میپکو کے عملہ نے4 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑلیا، مقدمات درج

اتوار 8 نومبر 2015 16:48

رحیم یا خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) میپکو کے عملہ نے کنڈیاں لگاکر بجلی کی چوری میں مصروف 4بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس ڈی او میپکو رحیم یارخان کواطلاع ملی کہ موضع ڈیرہ گبولاں اور ججہ عباسیاں کے علاقوں میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری میں مصروف ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ گبولاں کے علاقہ میں 4صارفین نواز، محمد حنیف وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔

اسی طرح تھلی مہاتماں روڈ پر بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو کی جانب سے لگایا گیا 3لاکھ50ہزارروپے مالیت کا ٹرانسفارمر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور چراکر فرارہوگئے جس کے نتیجہ میں متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس نے ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :