حکومت اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،سردار طاہر خلیل سندھو

اتوار 8 نومبر 2015 16:45

چینوٹ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء)پنجاب کے صوبائی وزیر امور نوجوان و اقلیتی امور سردار طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔وہ ٹی ایم اے ہال چنیوٹ میں ضلع چنیوٹ کے منیارٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں ضلع بھر کی اقلیتوں کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس اور لیکچرر شپ کی سیٹ کے لیے وزیر اعلی شہباز شریف نے اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کر دیا ہے وہ اوپن میرٹ پر بھی اپلائی کر سکتے ہیں پنجاب حکومت اقلیتوں کے لیے اور بھی بہت سے فلاحی اقدمات کر رہی ہے لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف صوبہ بھر میں قانونی کارروائی کی گئی ہے اور پابندی کی وجہ سے اسکا استعمال بھی کم ہو گیا ہے پولیس اور دوسرے سیکیورٹی ادارے بھر پور قانونی کاروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔اقلیتوں کے نمائندوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں اور مرتے دم تک پاکستان کے ساتھ مخلص رہیں گے۔