پنجاب حکومت نے چنیوٹ میں ٹیکنالوجی کالج کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں،محمد حسین جاوید مارتھ

اتوار 8 نومبر 2015 16:43

چینوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) صدر بورڈ آف مینجمنٹ ٹیوٹا چنیوٹ محمد حسین جاوید مارتھ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا ہے کہ چنیوٹ میں مردوں کے لیے ٹیکنیکل ادارہ قائم ہو چکا ہے جس میں موٹر وائنڈنگ۔

(جاری ہے)

موٹر مکینک،کارپینٹر،الیکٹریشن کے علاوہ مختلف کورسز شروع ہو گے ہیں اور بہت جلد چھ چھ ماہ اورایک ایک سال کے دورانئے کے جدید کورسز بھی شروع ہو جائیں گے اور 75 کروڑ کی لاگت سے بہت بڑے ٹیکنالوجی کالج کے لیے پنجاب حکومت نے فنذز جاری کر دئیے ہیں اور مناسب جگہ پر اس کی تعمیر شروع ہو جاے گی جس کے لیے ایم این اے قیصر احمد شیخ اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اور پنجاب حکومت چنیوٹ میں اور ابھی چھوٹے ادارے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :