ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں خصوصی موٹو بائیک ٹریک تیار
ٹریک کا مقصد نوجوانوں کو سڑکوں پر خطرناک کرتب بازی سے باز رکھنا ہے ،ڈی جی آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن
اتوار 8 نومبر 2015 16:41
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء)آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو غیر محفوظ ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ جیسے جان لیوا کھیل سے بچانے کے لئے محفوظ ٹریک مہیا کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) گل زمان نیازی نے بتایا کہ ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں خصوصی موٹو بائیک ٹریک تیار کیا گیا ہے جہاں پر نوجوان ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کا شوق پورا کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ موٹو بائیک ٹریک کے قیام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو سڑکوں پر خطرناک کرتب بازی سے باز رکھ کر ان کی صلاحیتوں کو محفوظ انداز میں اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن رواں ماہ میں موٹو کراس بائیک چیلینج کے مقابلوں کا انعقاد بھی کررہا ہے جس میں پورے ملک سے نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ ادارے کی یہ کوشش ہے کہ نوجوان نسل بالخصوص بچوں کو کھیل کود کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیئے جائیں اور اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو نیشنل ایوب پارک میں موجود مختلف کھیل کے میدانوں میں کھیلوں کے لئے سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ ان میں حصہ لے کر تندرست و توانا رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو جسمانی طور مضبوط اور توانابنانے اور انہیں سیلف ڈیفنس کی تربیت دینے کے لئے تائیکوانڈو کی کلاسز کا اجراء بھی جلد کر دیا جائے گا- گل زمان نیازی نے مزید بتایا کہ آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن جلد ہی نوجوانوں اور بچوں کے لئے ماؤنٹین بائیکنگ (Mountain Biking) کے کھیل کے لئے بھی خصوصی ٹریک تیار کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.