راولپنڈی بلدیاتی انتخابات،یوسی 46 کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے امیدواروں کا مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان

اتوار 8 نومبر 2015 16:41

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) یوسی 46 راولپنڈی سٹی سے چیئرمین کے امیدوار و سابق کونسلر حیدر شاہ اور وائس چیئرمین کے امیدوار راجہ عمران نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لیکر مسلم لیگ (ن) کے نامزد چیئرمین کے امیدوارراجہ مشتاق اور وائس چیئرمین کے امیدوار مقبول احمد خان کی حمایت کا اعلان کردیا،اسی طرح چھاچھی محلہ سے جنرل کونسلر کے امیدوارریاض مغل نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لیکر ناصر ایوب جبکہ منگو خان سے جنرل کونسلر کے امیدوار حاجی ریاض مغل نے شیخ الیاس بلو کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے، سابق نائب ناظم جمال محمود بٹ،سابق کونسلر بلدیہ اعلیٰ علیم چوہدری،آغاریاض الاسلام کے صاحبزادوں آغا راحیل اور آغا ثاقب ریاض نے بھی مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کی حمائیت کا اعلان کیا ہے،سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کے ہمراہ نیا محلہ سے کونسلر کے امیدوار احتشام بٹ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں علاقہ کی ترقی اور عوام کے بہترین مفاد میں مسلم لیگ (ن) کے پینل میں شمولیت کی دعوت دی،اس موقع پراحتشام بٹ نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کے پینل میں شامل ہونے اور شیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔