راولپنڈی بلدیاتی انتخابات، یونین کونسل 28 سے آزاد امیدوار برائے چئیرمین و وائس چئیرمین کو ہیرے کا انتخابی نشان الاٹ

اتوار 8 نومبر 2015 16:41

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کیلئے راولپنڈی شہر کی یونین کونسل 28 صادق آباد سے آزاد امیدوار برائے چئیرمین راجہ تنویر کوثر اور وائس چئیرمین محمد یامین مغل کو ہیرے کا انتخابی نشان مل گیا ۔

(جاری ہے)

انتخابی نشان ملنے کے بعد حلقے کے ووٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے امیدوار برائے چئیرمین و سابق چئیرمین تحصیل میونسپل سینی ٹیشن کمیٹی راولپنڈی سٹی راجہ تنویر کوثر نے کہا کہ عملی خدمت کی سیاست بیساکھیوں کی محتاج نہیں ہوتی ․ ہمارا پینل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور اس میں شامل تمام امیدوار عوام کے آزمودہ ہیں ۔

اس موقع پر راجہ تنویر کوثر پینل کے چیف سپورٹران آصف شبیر قریشی ، شیخ ذوالفقار احمد ، محمد رمضان اور چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ یو سی 28 کے عوام کی واضح اکثریت ہمارے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :