اوکاڑہ،لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین سمیت 11افراد کو زخمی کر دیا گیا

اتوار 8 نومبر 2015 16:12

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں لڑائی جھگڑے کے سات واقعات میں دو خواتین سمیت 11افراد کو زخمی کر دیا گیا پولیس نے45ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40تھری آر کے رہائشی عمران اور اس کے بیٹے عدیل کو ملزمان عرفان اور نذیر وغیرہ نے تشدد کانشانہ بنا یا ۔

چک 31ٹو ایل کے رہائشی بشیر کے بیٹے فیضا ن علی کو ملزمان انوراور جہانگیر وغیرہ چھ افرادنے تشد د کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

چک 43جی ڈی کے رہائشی محمد مصطفی اور اس کی ملازمہ کو گھر میں گھس کر ملزمان ظفراور خالد وغیرہ سات افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ کوہلہ کے رہائشی اصغر علی اور اس کے بیٹے نوید اصغر کو ملزمان علی شیر اور ارشد وغیرہ آٹھ افراد نے تشدد کانشانہ بنایا۔

چک 33فور ایل کے رہائشی نیاز احمد اور اس کی بیوی ممتاز بیگم کو ملزمان اشرف اور عمرحیات وغیرہ سات افراد نے تشدد کانشانہ بنایا۔ ٹبہ نور محمد کی رہائشی کنیز فاطمہ کے بیٹے کو ملزمان نیاز اور جوادنے تشدد کانشانہ بنایا۔ نواحی قصبہ تارا سنگھ کے رہائشی محمد نصراللہ کو ملزمان محمد منشاء اور اللہ دتہ وغیرہ نو افراد نے تشدد کانشانہ بنا یا پولیس تما م واقعات کی تفتیش کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :