پنجاب میں بین الاقوامی ٹیلنٹ اور سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے سیمینار سے خوش کن نتائج برآمد ہونگے‘ظہیر بھٹہ
کامیاب سیمینار سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ‘چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن
اتوار 8 نومبر 2015 16:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں منعقدہ بین الاقوامی ٹیلنٹ اور سرمایہ کی ترغیب کے لئے سیمینار سے خوش کن نتائج برآمد ہونگے ۔دو روزہ سیمینار میں ملکی اور دوست ممالک کے غیر ملکی مندوبین ،بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان، کنسلٹنٹس، عالمی مالیاتی اداروں ، سرمایہ کاروں اور قومی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرسے سٹیک ہولڈر کی شرکت نے اس سیمینار کو کامیاب بنایا ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے سیمینار ملک کے اندر سرمایہ کاری میں معاون مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ظہیر بھٹہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے حکومتی سطح پر سیمینار سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور یہ سیمینار صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس سیمینار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کامظہر ہے۔ ملکی معیشت میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔ ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہی سرمایہ کاری کی ضامن ہے۔ توانائی انفراسٹرکچر، انڈسٹریل زون ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجا ب سمیت ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور بجلی کے نرخوں میں کمی اورتوانائی بحران کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.