لویر دیر، بیکری کے گودام میں خوفناک آتشزدگی سے 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
مرنے والوں کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے ہے،لاشیں آبائی علاقے میں پہنچا دی گئیں، خال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، واقعے کی وجہ سے خال کی فضا سوگوار رہی
اتوار 8 نومبر 2015 15:53
لویر دیر/ باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) خال مین بازارمیں بیکری کے گودام میں خوفناک آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں،جان بحق ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے ہے،لاشوں کو الخدمت فاونڈیشن نے رضاکارانہ طور پر آبائی علاقہ کو پہنچادی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریبا 1.00 بجہ خال بازار میں بجلی کی شارٹ سر کٹ سے عابد حسین ،ساجد حسین سکنہ آزاد کشمیرکے بیکری کے گودام اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں بیکری کے گودام کے ایک کمرے میں محو خواب محمدحقیق،معظم،شکیل،حبیب اور وحید آگ کے شعلوں میں پھنس گئے ۔
آگ کے شعلے دیکھتے ہی گشت پر موجود پولیس نے لوگوں کو جگانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقے کے عوام گھروں سے نکل کر خال بازار مین ج ائے وقوع پر پہنچ گئے جائے وقوع پر پہنچنے والے افراد نے بکری کے گودام میں آگ میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی بھر پور کوشش کی لیکن آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کہ جائے وقوع پر جمع افراد نے آگ میں پھنسے ہوئے افراد کی نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑی جائے وقوع پر پہنچ گئی فائر بریگیڈ گاڑی مقامی پولیس اور مقامی لوگوں نے سرتوڑ کوششوں کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.