Live Updates

(ق) لیگ نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات میں سردار ایاز صادق کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرد یا

چوہدری پرویز الٰہی نے شاہ محمودقر یشی کے ذریعے پی ٹی آئی چےئر مین عمران خان کو بھی قائل کر نے کی کوشش شروع کر دیں

اتوار 8 نومبر 2015 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ق) نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات میں (ن) لیگ کے سردار ایاز صادق کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرد یا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی نے شاہ محمودقر یشی کے ذریعے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو بھی قائل کر نے کی کوشش شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز مسلم لیگ (ن) کے سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پر ویز الٰہی نے (ن) لیگ کے سپیکر شپ کے امیدوار سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سپیکر شپ کے انتخاب میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے اور سردار ایاز صادق کو یہ بھی بتایا ہے کہ وہ شاہ محمودقر یشی سے بھی بات کر چکے ہیں جو عمران خان کو بھی ایاز صادق کے بلامقابلہ انتخابات کیلئے قائل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات