بھارتی مسلمان کھلاڑی وسیم جعفر رانجی ٹرافی میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 15:43

بھارتی مسلمان کھلاڑی وسیم جعفر رانجی ٹرافی میں 10ہزار رنز بنانے والے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء)ممبئی سے تعلق رکھنے والے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وسیم جعفر رانجی ٹرافی میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ سنگ میل ودربھا کی جانب سے بنگال کیخلاف میچ کے دوسرے روز میں حاصل کیا۔ وسیم جعفر بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کی81سالہ تاریخ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ رانجی ٹرافی میں 10ہزار کا سنگ میل انہوں نے 20سال میں پورا کیا۔