کشمیری عوام نے نریندر مودی کا 12 ارب ڈالر کا پیکج مسترد کر دیا؛ میر واعظ عمر فاروق

اقتصادی پیکج کے عوض کشمیری اپنی قربانیاں نہیں بیچیں گے‘ حقوق کی تحریکوں کو تشدد اور طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا؛ سرکاری ٹی وی سے گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 15:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری عوام نے نریندر مودی کا 12 ارب ڈالر کا پیکج مسترد کر دیا ہے۔ اقتصادی پیکج کے عوض کشمیری اپنی قربانیاں نہیں بیچیں گے‘ مسئلہ کشمیر پاکستان بھارت اور کشمیر کے درمیان ہے۔ حقوق کی تحریکوں کو تشدد اور طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حریت کی پوری قیادت کو گرفتار کر کے بند کر دیا گیا ہے۔ 300 کے قریب ہریت رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حقوق کی تحریکوں کو تشدد اور طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا۔ بھارتی وزیراعظم نے دورہ مقبولہ کشمیر میں کشمیر کے مسئلہ پر کوئی بات نہیں کی۔ کشمیری عوام نریندرا مودی کے بارہ ارب ڈالر کے پیکج کو مسترد کرتی ہے۔ اقتصادی پیکج کے عوض کشمیری اپنی قربانیاں نہیں بیچیں گے۔ ہماری انسانی مذہبی اور سیاسی حقوق کو سلب کر دیا گیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے معاملے میں پاکستان بھارت اور کشمیر کے درمیان ہے۔