میرپوربھٹورو میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے2ملزمان گرفتار
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:41:50 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:39:41 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:39:41 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:39:41 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:38:19 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:38:19 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:38:19 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:36:42 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:36:42 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:36:42 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 15:35:07
پچھلی خبریں - مزید خبریں

میرپوربھٹورو میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے2ملزمان گرفتار

میرپوربٹھورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 نومبر۔2015ء)میرپوربھٹورو میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے2ملزمان کو گرفتار،بابو کھوڑ کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے حیدرآباد کے نزدیک کاروائی،ملزمان مارو شورو اور شیراز گرفتار،2ملزمان نے ضمانت کروالی۔تفصیلات کے مطابق میرپوربٹھورو میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے دو اہم ملزمان کو پولیس کی جانب سے حیدرآبا دکے نزدیک گرفتا رکرکے لاک اپ کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے مطابق میرپوربٹھورو میں ایک ہفتہ قبل بے دردی سے قتل کئے گئے نوجوان بابو کھوڑ کیس کے اہم ملزمان حاجی مارو شورو اور شیراز شورو کو میرپوربٹھورو پولیس کی جانب سے حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے گاؤں ماروشوروپر چڑھائی کرکے آپریشن کیا جس کے بعد دونوں اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان نور محمد شورو اور حاجی سرور شورو نے ہائی کورٹ کراچی سے عبوری ضمانت منظور کرالی ہے دوسری جانب ڈی ایس پی سی آئی ڈی حیدرآباد محمد اسلم لانگاہ اور ایس یچ او خادم نظامانی کو جانچ آفیسر مقرر کردیا ہے واضح رہے کہ قتل کیس میں حنیف شورو اور ملک سرفراز شورو پہلے ہی گرفتار ہیں۔

08/11/2015 - 15:38:19 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان