کراچی ۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں ‘ ہجرت کالونی سے لڑکیوں کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 8 نومبر 2015 15:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس نے ہجرت کالونی میں کارروائی کرکے لڑکیوں کو اغوا کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بوٹ بیسن انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم فہیم کو ہجرت کالونی سے گرفتار کیا۔ملزم فہیم کم عمر لڑکیوں کو اغوا کرکے بہاولپور لے جاتا تھا۔ملزم نے نازیہ اور اس کی بہن کو بہاولپور احمد پور شرقیہ منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں سمیت چار لڑکیوں کو اغوا کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :