کراچی کے علاقے زمزمہ کلفٹن میں مساج سینٹر پر پولیس کاچھاپہ،28افرادگرفتار

اتوار 8 نومبر 2015 15:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے زمزمہ کلفٹن میں مساج سینٹر پر پولیس کاچھاپہ،28افرادگرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے مساج سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کرکے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث28 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق کلفٹن کے علاقے زمزمہ میں مساج سینٹر پر پولیس نے چھاپا مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران اٹھارہ خواتین سمیت28 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :