(ق) لیگ کی قیادت کے ایاز صادق کو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کرانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے

پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے بھی رابطہ ،اسپیکر کا انتخاب بلا مقابلہ ہونے دینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی گئی

اتوار 8 نومبر 2015 15:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی طرف سے سردار ایاز صادق کو بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کرانے کیلئے بھرپور کاوشیں سامنے آئی ہیں،چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے پی ٹی آئی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کئے جارہے ۔ مسلم لیگ (ق) کا موقف ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے اس لئے یہ انتخاب بلا مقابلہ ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کی مضبوطی اور بقاء کے لئے ضروری ہے کہ اس عہدے پر بلا مقابلہ انتخاب ہو ۔ بتایاگیا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی ، جے آئی (ف) سے رابطے کئے گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کر کے انہیں اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب بلا مقابلہ ہونے دینے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ مزید بتایا یا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے بھی ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ سے رابطے کئے جارہے ہیں۔