ایک سودس ٹیکس نادہندگان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

دسمبر تک پچیس ہزار سے زائد ٹیکس چوروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا ذرائع

اتوار 8 نومبر 2015 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک سو دس ٹیکس نادہندگان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، دسمبر تک پچیس ہزار سے زائد ٹیکس چوروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق2012-13-14میں جن افراد نے ٹیکس ادائیگی نہیں کی، ایف بی آر نے ان میں سے ایک سو دس بڑے نادہندگان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ایف بی آر نے اپنے تمام ریجنل ٹیکس آفسیرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، وزارت داخلہ کو بھی خط ارسال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں سال کے اختتام تک پچیس ہزارسے زائد ٹیکس نادہندگان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان افراد کو نوٹسز بھی بھیجے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں مالی سال سیلز ٹیکس نادہندگان کی تعداد تقریبا ستر ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔