بہار انتخابات میڈیا میں اچھی خبریں آئیں تو بی جے پی نے سو کلو لڈو اور کریکرز کا آر ڈر دیدیا مگر پھر گیم پلٹ گئی

اتوار 8 نومبر 2015 15:08

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)بھارت کی شمالی ریاست بہار کے انتخابات میں ابتدائی طورپر میڈیا نے جب یہ اطلاعات دی کہ بی جے پی کی سربراہی میں اتحاد کامیاب ہورہا ہے تو فوری طورپر بی جے پی کی طرف سے سو کلو گرام لڈو اور بڑی مقدار میں کریکرز کا آرڈر دے دیا گیا تاکہ کامیابی کی خوشی میں مٹھائی بانٹی اور کریکرز اڑائے جاسکیں لیکن کچھ دیر بعد جب اسی میڈیا میں یہ خبریں آئی کہ بی جے پی کو شکست کا سامنا ہے اور لالو پرشاد یادیو کی سربراہی میں اتحاد نے برتری حاصل کرلی ہے تو بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے اور اشتعال انگیزو جذباتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیاجس میں وزیر اعظم مودی اور دیگر رہنماؤں پر سخت تنقید کی گئی ۔