بی جے پی کی شکست کی بنیادی وجہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات ہیں جنتا دل پارٹی

بہت زیادہ الزام تراشی کی گئی جو ہمارے اتحاد کے حق میں بہتر ثابت ہوئی سربراہ شردیادیو کا بیان

اتوار 8 نومبر 2015 15:08

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)جنتا دل کے سربراہ شرد یادیونے کہا ہے کہ بہار اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کی شکست کی بنیادی وجہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات ہیں اپنے اتحاد کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہت زیادہ الزام تراشی کی گئی جو ہمارے اتحاد کے حق میں بہتر ثابت ہوئی ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت میں قائم اتحاد کی ناکامی در اصل وزیر اعظم نریندر مودی کی شکست ہے اور ان کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے سربراہ حمید شاہ اور دیگر بھی برابر کے ذمہ دار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان انتخابات میں گرینڈ الائنس اور نتیش کمار کا ترقیاتی ایجنڈا کامیاب رہا ۔