یمن میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری اور زمینی فورسز کے ساتھ لڑائی میں کم سے کم ساٹھ حوثی باغی ہلاک، دسیوں زخمی
اتوار 8 نومبر 2015 15:05
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) یمن میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری اور زمینی فورسز کے ساتھ لڑائی میں کم سے کم ساٹھ حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی یمن کی الضالع گورنری کے دمت شہر میں پرتشدد جھڑپوں میں نو حوثی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الضالع کے مشرقی محاذ میں الاحرم اور القباطہ کی مقامات کی طرف اہم پیش قدمی ہے جہاں باغیوں کے حملوں میں پانچ حکومتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔
یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں 18 حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔ تعز کے مغربی اور مشرقی اطراف میں اتحادی طیاروں کی گولہ باری سے 13 حوثی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجو ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے)
وسطی شہر الجوف میں بمباری سے حوثی لیڈر ابو عشال سمیت تین دیگر جنگجو ہلاک ہوئے۔البیضاء گورنری کے علاقے الثعالب بقیفہ میں دو مقامات پر جب کہ المناسح کے مقام مزاحمت کاروں کے حملوں میں کم سے کم سات حوثی باغی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
شمال مشرقی یمن کی مآرب گورنری میں چھ حوثیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ حباب صرواح کے مقام پر اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں باغیوں کے زیراستعمال گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آلات تباہ کیے گئے۔دارالحکومت صنعاء میں مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان تصادم میں تین حوثی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق صنعاء میں شاہراہ تیونس میں جھڑپ اس وقت ہوئی جب حوثیوں کی ایک چیک پوسٹ پر حکومتی فورسز نے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.