رواں مالی سال سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں4 فیصد اضافہ

مقامی فروخت اکیاسی لاکھ ٹن رہی جو گذشتہ آٹھ برس کے دوران سب سے زیادہ ہے رپورٹ

اتوار 8 نومبر 2015 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)رواں مالی سال چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں چار فیصد اضافہ دیکھا گیا سیمنٹ کی فروخت ایک کروڑ چودہ لاکھ ٹن رہی، برآمدات میں ستائیس فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبردوہزار پندرہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی کھپت چار فیصد اضافے سے ایک کروڑ چودہ لاکھ ٹن رہی، سیمنٹ کی مقامی فروخت میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی فروخت اکیاسی لاکھ ٹن رہی جو گذشتہ آٹھ برس کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال اس عرصے کے دوران مقامی فروخت ایک کروڑ نو لاکھ ٹن تھی، تاہم جولائی سے اکتوبرکے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں ستائیس فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ سیمنٹ کی برآمد بیس لاکھ اٹھائیس ہزار ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے کے دوران ستائیس لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔ ۔