کاشتکارستمبر کا شتہ کما د میں مسور کی مخلو ط کا شت کریں محکمہ زراعت پنجاب

کما د میں مسو ر کی مخلو ط کا شت زمین کی زرخیزی بڑھا نے کے ساتھ کما د کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ کا سبب بنتی ہے ترجمان

اتوار 8 نومبر 2015 15:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کا شت کاروں کو ہد ایت کی ہے کہ و ہ ستمبر کا شتہ کما د میں مسور کی مخلو ط کا شت سے اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔کما د میں مسو ر کی مخلو ط کا شت زمین کی زرخیزی بڑھا نے کے ساتھ کما د کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ کا سبب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

کا شت کا ر کما د میں مسور کی مخلوط کا شت کیلئے در ج ذیل سفارشات پر عمل کریں 4فٹ کے فاصلہ پر کا شتہ کما د کی 2لائنوں کے در میان وتر حالت میں مسور کا بیج بذ ریعہ سنگل رو ڈر ل کا شت کریں۔

ترجمان نے کہا کہ ز یاد ہ رقبے پر کا شت کیلئے پھالے ایڈجسٹ کر کے کلٹیویٹر کے ساتھ پو ر لگا کر کا شت کریں 4فٹ پر کا شتہ کما د میں مسو ر کی 2تا 3لائینیں جبکہ اڑھائی فٹ پر کا شتہ کما د میں ایک لائن کا شت کریں مسور کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے کا شت 15نومبر تک مکمل کریں مسور کی مخلو ط کا شت کیلئے ترقی دا د ہ اقسام کا منظور شد ہ بیج 5سے 6کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں اور مسو ر کی بہتر دیکھ بھا ل کے ذریعے 10من فی ایکڑ سے زیاد ہ پیداوار حاصل کریں ۔

متعلقہ عنوان :