کاشتکار گندم میں سرسوں، کینولہ کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال سے سست تیلے کا تدارک ممکن بنائیں،محکمہ زراعت پنجاب

کھیتوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے فائدہ مند کیڑے ایفڈ کوکھا کر ختم کر دیتے ہیںترجمان کا بیان

اتوار 8 نومبر 2015 15:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) کاشتکار گندم میں سرسوں/ کینولہ کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال سے سست تیلے کا تدارک ممکن بنائیں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کی فصل پر کئی سالوں سے مسلسل ایفڈ(سست تیلہ)کا حملہ بڑھ رہا ہے ۔ یہ کیڑا پودوں سے رس چوستا ہے اس سے ان کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے پودے کمزور ہو جاتے ہیں اورانکی بڑھوتری رک جاتی ہے۔

پیداوار اوراس کا معیار دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہگندم کی فصل پر کیڑے کا تدارک اس لیے مشکل ہے کہ گندم پر کیڑے کے خلاف زہر کے سپرے کی سفارش نہیں کی جاتی کیونکہ اس کے بہت برے اثرات ہیں جن میں ماحول کا آلودہ ہونا ،صحت کے مسائل اور مفید کیڑوں کا ختم ہونا شامل ہے۔

(جاری ہے)

کھیتوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے فائدہ مند کیڑے ایفڈ (سست تیلہ) کوکھا کر ختم کر دیتے ہیں جس سے فصل کو کافی نقصان ہو جاتا ہے ۔

اڈیپتو فارمز پر کئی سال تجربات کرنے کے بعد ایفڈ(سست تیلہ) کو کنٹرول کرنے کی بہت ہی سادہ اور قابل عمل حکمتِ عملی تیار کی ہے جس پر کوئی خرچ نہیں آتا ۔اس طریقہ میں گندم میں 100فٹ کے فاصلہ پرسرسوں/ کنولہ کی دو لائنیں کاشت کر کے ایفڈ(سست تیلہ) کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سرسوں/کینولہ کے پودوں پر گندم کے پودوں سے پہلے ایفڈ(سست تیلہ) حملہ آور ہوتا ہے ۔

اس طرح فائدہ مند کیڑے بھی اس پر پہلے پیدا ہوتے ہیں۔جس وقت گندم پر ایفڈ (سست تیلہ) کا حملہ شروع ہوتا ہے اس وقت تک فائدہ مند کیڑوں کی تعدادکنولہ کے پودوں پر بہت زیادہ ہو جاتی ہے یہ فوراََ گندم کی فصل پر منتقل ہو جاتے ہیں اور چند ہی دنوں میں گندم کے ایفڈ(سست تیلہ) کو کھا کر کنٹرول کر لیتے ہیں۔سرسوں/کنولہ پر حملہ کرنے والا ایفڈ گندم کی فصل کو نقصان نہیں پہنچاتا۔اسی طرح گندم پر حملہ کرنے والا ایفڈکنولہ کے پودوں پر حملہ آور نہیں ہوتا۔لیکن دونوں فصلوں پر پائے جانے والے مفید کیڑے ہر طرح کے ایفڈ(سست تیلہ) کو کھاتے ہیں اور کامیابی سے کنٹرول کرتے ہیں-

متعلقہ عنوان :