یاسر شاہ ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ کو تگنی کا ناچ نچانے کیلیے پْراعتماد
اتوار 8 نومبر 2015 14:49
ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) یاسر شاہ ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ کو تگنی کا ناچ نچانے کیلیے پْراعتماد ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حریف سائیڈ کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھوں گا، جارحانہ انداز میری طاقت اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا، جب سست پڑوں توکنٹرول کھو بیٹھتا ہوں، شین وارن کے مشوروں کے باوجود اپنا فطری انداز تبدیل نہیں کروں گا۔
انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میں 15 وکٹیں لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی 2-0 سے کامیابی میں اہم کردار نبھایا بلکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، وہ کمر میں تکلیف کے باعث ابوظبی میں پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے جو ڈرا ہوگیا تھا۔انھیں اس میچ کا حصہ نہ ہونے پر بھی کافی مایوسی ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے کہاکہ اب اپنی پوری توجہ 11 نومبر سے انگلش ٹیم کے خلاف شروع ہونے والی چار ون ڈے میچز کی سیریز پر مرکوز کرچکا ہوں، اور حریف سائیڈ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتاہوں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.