رومانیہ ،نائٹ کلب حادثے کے 2 زخمی دم توڑ گئے، مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی

100سے زائد زخمیوں کا زائد افراد کا اسپتالوں میں علاج جاری ، 40 کی حالت تشویش ناک،حکام

اتوار 8 نومبر 2015 14:34

بخاریسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) رومانیہ کے دارالحکومت بخاریسٹ میں واقع ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ نائٹ کلب میں آگ لگنے کی واقعہ میں زخمی ہالینڈ کے دو شہری اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ آگ حادثے میں 100سے زیادہ زخمی لوگوں کا اب بھی اسپتال میں علاج جاری ہے جن میں 40 سے زیادہ کی حالت تشویش ناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :