وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کی توانائی سیکٹر کی معروف کمپنی زونرجی کے صدر یویانگ کی ملاقات

پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزر فتاری سے عملدر آمد ہورہا ہے‘توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہمارا مشن ہے‘سولر کے ساتھ گیس اور کوئلے سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جار ی ہے،شہبازشریف

اتوار 8 نومبر 2015 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے چین کی توانائی سیکٹر کی معروف کمپنی زونرجی کے صدر یویانگ کی ملاقات جبکہ قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت لگائے جانے والے سولر منصوبے پر پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ہونیوالی اس ملاقات میں وزیر اعلی شہبا زشر یف نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزر فتاری سے عملدر آمد ہورہا ہے‘توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہمارا مشن ہے‘سولر کے ساتھ گیس اور کوئلے سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جار ی ہے ‘توانائی منصوبوں کے مکمل ہونے سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی‘سی پیک کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے جبکہ صدریویانگ نے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی انتھک محنت اورلگن کے معترف ہے ‘چین میں بھی وزیراعلیٰ شہبازشریف کو انتہائی عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے جبکہ چینی کمپنی کے صدر کی وزیراعلیٰ شہبازشریف اوران کی ٹیم کو کامیاب سرمایہ کاری کانفرنس پر مبارکباددی ہے ۔