قومی کرکٹ ٹیم نے رنز کا انبار کھڑا کر دیا، نیپال کو جیتنے کیلئے 327رنز کا ہدف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 14:28

قومی کرکٹ ٹیم نے رنز کا انبار کھڑا کر دیا، نیپال کو جیتنے کیلئے 327رنز ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئی نیپال کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلے جا رہے ٹور میچ میں پاکستان نے نیپال کو جیتنے کیلئے 327رنز کا ہدف دیا ہے، نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مقررہ50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر326رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے کپتان اظہر علی نے 73، شعیب ملک 63، محمد حفیظ49، بابر اعظم نے43رنز بنائے جبکہ نیپال کی جانب سے بسنت رگیمی نے2جبکہ پاراس کھڈکا ، ساگر پن نے1، 1وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :