بیلاروس کے وزیر اعظم تین روزہ دورے پرکل اسلام اآباد پہنچیں گے

وفود کی سطح پر مذاکرات ،مفاہمت کی یادداشتوں اور اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے

اتوار 8 نومبر 2015 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) بیلاروس کے وزیر اعظم انڈرے کوبیا کوف تین روزہ دورے پر (پیر) کو اسلام اآباد پہنچیں گے، اس دوران وہ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ بیلاروس مہمان کے اعزاز میں عشائیہ اور ظہرانہ دیا جائیگا، دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق بیلاس رو س کے وزیر اعظم انڈرے کوبیا کوف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر 9 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ، بیلا روس وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،اس موقع پر وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے ، مفاہمت کی یادداشتوں اور اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ،وزیر اعظم نواز شریف اپنے بیلاروس ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے، بیلاروس وزیر اعظم صدر مملکت ممنون حسین سے بھی ملاقات کریں گے ،صدر ممنون حسین بیلاروس مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،ترجمان کے مطابق 10 نومبر کو پاک بیلاروس بزنس اور انوسمنٹ فورم کا انعقاد کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :