صدرمملکت کل بیلاروس کے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دینگے

اتوار 8 نومبر 2015 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) صدرمملکت ممنون حسین منگل کو بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیاکوف کے اعزاز میں عشائیہ دینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیلاروس کے وزیراعظم آندرے فوبیاکوف (کل)پیر کو اپنے تین روز سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزراء سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے جبکہ 10نومبر کو وہ صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :