کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں کمی

اتوار 8 نومبر 2015 13:25

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سویابین کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اور طلب کے بارے میں پائی جانے والی تشویش ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران کینیڈین کینولا کے جنوری میں ترسیل کے معاہدے 6.9 ڈالر کی کمی سے 474.50 ڈالر فی ٹن میں ہوئے جبکہ مارچ میں ترسیل کے معاہدے 6.40 ڈالر کی کمی سے 479.80 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ ماہرین کے مطابق کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سویابین کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اور کینولا کی طلب کے بارے میں سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی تشویش ہے۔