ایئر عربیہ کے خالص منافع میں 6 فیصد کمی

اتوار 8 نومبر 2015 13:25

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ کے خالص منافع میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران چھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ایئر عربیہ کے جاری بیان کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 235 ملین درہم خالص منافع حاصل ہوا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں چھ فیصد کم ہے جبکہ گزشتہ سال جولائی سے ستمبر کے دوران 251 ملین درہم خالص منافع حاصل ہوا تھا۔

بیان کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 20 لاکھ سے زائد مسافروں نے ایئر عربیہ کی سفری سہولیات سے استفادہ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18 فیصد زائد ہیں جبکہ ریونیو 6 فیصد کے اضافے سے 1.1 ارب درہم کی سطح پر پہنچ گیا۔ بیان کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ایئر عربیہ نے 472 ملین درہم خالص منافع حاصل کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں پانچ فیصد کم ہے۔