لاہور میں جعلی منی سٹیٹ بینک پکڑا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 12:42

لاہور میں جعلی منی سٹیٹ بینک پکڑا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء)لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے جعلی سکے بنانے والا گروہ پکڑا گیا، ہزاروں روپے مالیت کے سکے بھی برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

گرین ٹاؤن کے ایک گھر میں پولیس نے چھاپا مارا، جہاں جعلی سکے تیار کئے جا رہے تھے، اس موقع پر تین ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں میں وارث، ذوالفقار اور صفدر شامل ہیں۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم پانچ روپے والا سکہ دو روپے میں فروخت کرتے تھے، جائے وقوعہ سے ہزاروں روپے مالیت کے سکے بھی برآمد کر لئے گئے۔