Live Updates

تحریک انصاف کو وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے بیٹوں کے اثاثے بتانے سے معذرت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 12:42

تحریک انصاف کو وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے بیٹوں کے اثاثے بتانے سے معذرت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء) ایف بی آر نے تحریک انصاف کو وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی 10 برسوں کی ٹیکس ریٹرن و اثاثے بتانے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف چیئرمین سیکرٹریٹ کو لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس2001کے سیکشن 216کے تحت کسی کی ذاتی انفارمیشن نہیں بتا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے ایف بی آر کو خط تحریر کیا گیا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 اے کے تحت 10 برس کی ٹیکس ریٹرن و اثاثوں سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :