اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں،ایسے کردار کی متلاشی ہوں جسے پرستار مدتوں یاد رکھیں‘ ثناء جاوید

ٹی وی سکرین معاشرے کو اپنی ثقافت، اخلاقیات اورویلیوز کا سبق دینے کا بہترین ذریعہ ہے‘اداکارہ

اتوار 8 نومبر 2015 12:16

اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں،ایسے کردار کی متلاشی ہوں جسے پرستار مدتوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) خوبرو اداکار ثناء جاوید نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کے ذریعے نہ صرف ہم اپنے مسائل کو اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے اصلاح کا فریضہ بھی سر انجام دیا جا سکتاہے ،ہمسایہ ملک کے ٹی وی ڈراموں میں موضوع کم اور رنگینیاں زیادہ ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہاکہ اس میں حقیقت ہے کہ نوجوان نسل ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں دکھائے جانے والے کرداروں کو دیکھ کر اس کااثر لیتی ہے اس لئے اب ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے اپنی نوجوان نسل کوکس طرف لے کرجاناہے ۔

میرے خیال میں پاکستان میں ٹی وی سکرین معاشرے کو اپنی ثقافت، اخلاقیات اورویلیوز کا سبق دینے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ایک زمانہ تھا کہ خاندان کے لوگ ٹی وی ڈرامہ دیکھنے کے لئے ایک کمرے میں جمع ہوتے تھے اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ یہ رواج دم توڑتا گیا ۔آج بھی اچھے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے ماضی کی اس روایت کو واپس لایا جاسکتاہے۔ ثناء جاوید نے کہاکہ میں اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں اور میری کوشش ہے کہ ایسا کوئی کردار نبھاجاؤں جسے پرستار مدتوں یاد رکھیں اورمیں اس کردارکی متلاشی ہوں۔