حلقہ چھ کل بھی منی لاڑکانہ تھا ،آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا‘مبشر منیر اعوان

اتوار 8 نومبر 2015 12:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)سابق ممبر اسمبلی منیر اعوان مرحوم کے فرزند پی پی آزادکشمیر کے رہنماء مبشر منیر اعوان نے کہا ہے کہ حلقہ چھ کل بھی منی لاڑکانہ تھا ،آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا ،منیر اعوان مرحوم کے چاہنے والوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے ،ہمارے والد نے اس جماعت کی آبیاری کیلئے اپنا خو ن تک پیش کر دیا مگر کبھی غریب عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا ،کارکنوں کے ساتھ ہونے والی کوئی بھی زیادتی قبول نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طاقت سے پیپلزپارٹی کو حلقہ چھ میں نوے کی دہائی والی پوزیشن پر لے کر جائیں گے،کارکنوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،جلد شالا باغ سے لیپہ جماعت کی مضبوطی کیلئے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔