مظفرآباد‘سرکاری اساتذہ کا حکومت کی جانب سے جاری احکامات ماننے سے انکار

بدستور پرائیویٹ تعلیمی اداروں،اکیڈیمیوں اور یونیورسٹیوں میں سرکاری اوقات کار کے دوران تدریس کا سلسلہ جاری

اتوار 8 نومبر 2015 12:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)سرکاری اساتذہ نے حکومت کی جانب سے جاری احکامات ماننے سے انکار کر دیا ،بدستور پرائیویٹ تعلیمی اداروں،اکیڈیمیوں اور یونیورسٹیوں میں سرکاری اوقات کار کے دوران تدریس کا سلسلہ جاری ،پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں اٹھائے در بدر جبکہ ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والوں کی لالچ کی پیاس کم نہ ہو سکی ،عوامی حلقو ں نے احتجاج کی دھمکی دیدی،حکومت آزادکشمیر سے کچھ عرصہ قبل یہ پابندی عائد کی تھی کہ سرکاری اساتذہ سرکاری اوقات کار کے دوران پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نہیں پڑھا سکتے مگر یہ سلسلہ نہ رک سکا جس کے باعث پڑھے لکھے نوجوانوں اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے ،عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔