دو الگ رنگوں کی آنکھوں والی امریکی ماڈل کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

عالمی سطح پر مقبولیت میں اضافہ ،کئی پراڈکٹس کی ماڈلنگ کی پیشکشیں کی جانے لگیں

اتوار 8 نومبر 2015 12:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) دو الگ رنگوں کی آنکھوں والی ماڈل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔بیس سالہ امریکی ماڈل کی ایک آنکھ بھوری اور دوسری نیلی رنگ کی ہے ، ماڈل کے انٹرنیٹ پر لاکھوں دیوانے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک دو مختلف رنگ کی آنکھوں والے کبوتر ، بلی اور خرگوش تو دیکھے جاتے رہے ہیں مگر آج کل 20سالہ امریکی ماڈل سارا سارہ میکڈینیئل کی دو مختلف رنگ کی آنکھوں نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے ۔ 20سالہ حسینہ کی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے نہ صرف عالمی سطح پر مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ اسے کئی پراڈکٹس کی ماڈلنگ کی بھی پیشکشیں کی جا رہی ہیں ۔