اختلافات کے باوجود شاہ رخ کے فینز کی تعداد میں اضافہ
شاہ رخ کو ٹوئٹر پر ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا شاہ رخ کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والے افراد کی تعداد 16 ملین تک جاپہنچی
اتوار 8 نومبر 2015 12:10
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) تمام تر تنازع اور اختلافات کے باوجود بھی بولی وڈ کنگ شاہ رخ کے لیے اْن کے فینز کی محبت کم نہیں ہوئی اور اس کا سب سے بڑا ثبوت سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کی فین فالوونگ ہے، جس میں انھوں نے ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے-شاہ رخ کو ٹوئٹر پر ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے-بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ٹوئٹر پر 17.6 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں-شاہ رخ کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والے افراد کی تعداد 16 ملین تک جاپہنچی ہے جبکہ ہندوستانی وزیراعظم 15.9 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں-بالی ووڈ کے بادشاہ نے 3 جنوری 2010 کو ٹوئٹر جوائن کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انھیں فالو کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-شاہ رخ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے فینز سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے بچوں کی تصاویر، ویڈیوز، فلم پوسٹرز، ٹیزرز اور دیگر یادگار لمحات پوسٹ کرتے رہتے ہیں-کنگ خان اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے ذریعے بھی مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جو انھیں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-گذشتہ دنوں بولی وڈ سپر اسٹار کو ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے بیان کے بعد ہندو انتہا پسندوں اور حکمراں جماعت کے رہنماوٴں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انھیں پاکستانی ایجنٹ اور غدار جیسے الفاظ سے نوازا گیا-بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے وارگیا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان رہتے ہندوستان میں ہیں لیکن ان کا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، ان کی فلمیں یہاں کروڑوں روپے کماتی ہیں لیکن انہیں ہندوستان پْرتشدد نظر آتا ہے۔
(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.