Live Updates

عمران خان کو طلاق، پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا،طلاق نامے پر دستخط کر دیئے ہیں، دوبارہ اینکر پرسن کے طور پر کام شروع کروں گی، ریحام خان

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 7 نومبر 2015 18:59

عمران خان کو طلاق، پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا،طلاق نامے پر دستخط ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2015ء) ریحام خان نے عمران خان سے طلاق سے متعلق باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ طلاق نامے پر دستخط کر دیئے ہیں رشتہ ٹوٹنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ تعلق ہی ختم ہو گیا تھا، انہوں نے کہا کہ لندن جانے سے پہلے ہی ہم نے دُکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کر لیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ذاتی معاملات سے ہمارا کام متاثر نہیں ہو گا ۔

مالی معاملات سے متعلق تمام افواہیں غلط ہیں۔

(جاری ہے)

علیم خان سے 5کروڑ اور فیصل واڈا8کروڑ لینے کا الزام غلط ہے۔جسمانی تشدد اور زہر دینے سے متعلق باتوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسمانی تشدد سے متعلق خبریں گمراہ کن اور مضحکہ خیز ہیں۔عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں۔عمران خان کا معدہ صاف کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اپنے مستقبل کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ میں بہت جلد اینکر پرسن کے طور پر کام دوبارہ شروع کردوں گی۔میں اور میرے بچے اکیلے اب اپنی زندگی دوبارہ شروع کریں گے ۔ طلاق کے موضوع پر میڈیا کے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہمیڈیا نے ثبوت کے بغیر کئی الزامات لگائے۔ریٹنگ کی دوڑ شرمناک ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات