اسلام آباد : جنرل حمید گل نے ریحام خان کو دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے کے ثبوت دکھائے تو وہ گھبراہٹ کے عالم میں باہر نکل آئیں اور ریحام خان کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبد اللہ گل نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 14:59

اسلام آباد : جنرل حمید گل نے ریحام خان کو دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) : جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے ریحام خان سے متعلق بتایا کہ ریحام خان نے جب ان کے والد کا انٹرویو کیا تو اس کے بعد انہوں نے ریحام خان سے علیحدگی میں ملاقات کی اور انہیں کچھ دستاویزات دکھائیں جنہیں دیکھ کر ریحام خان ایک دم گھبراہٹ کا شکار ہو گئیں.عبداللہ گل نے کہا کہ جنرل صاحب نے دونوں بار عمران کو بچانے کی کوشش کی لیکن عمران خان نہ سمجھ سکے۔

عبداللہ گل نے بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اور خود اس چیز کے گواہ ہوں کہ ریحام خان جب 11 اکتوبر 2014ءکو ان کے والد صاحب کا انٹرویو لینے کیلئے آفس تشریف لائیں تو انٹر ویو کے بعد جنرل صاحب نے ریحام خان کو کہا کہ میں آپ سے علیحدگی میں بات کرنا چاہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران کچھ شواہد جنرل صاحب نے ریحام خان کو پیش کئے جس کے بعد ریحام خان جب باہر آئیں تو کافی گھبراہٹ کا شکار تھیں اور ان کا چہرہ سرخ ہو گیاتھا جبکہ اس دوران ایک اور صاحب بھی وہاں موجود تھے جن کا میں نام نہیں لینا چاہتا۔

جنرل صاحب نے کہا تھا کہ کچھ شواہد ہیں کہ دوسرے ممالک کے ساتھ بھی آپ کے اہم رابطے ہیں۔ بالخصوص برطانیہ کے ساتھ اور پھر یہی بات جنرل صاحب نے دو ذرائع کے حوالے سے ایک ذاتی طور پر عمران خان کو بتائی جبکہ دوسری مرتبہ ایک میڈیا پرسن کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھجوایا۔ لیکن انہوں نے توجہ نہیں دی.