Live Updates

پشاور : شوکت خانم اسپتال پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب

لاہور کے تجربے کے بعد اب پشاور میں شوکت خانم اسپتال بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 13:46

پشاور : شوکت خانم اسپتال پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) : شوکت خانم اسپتال پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور کی تعمیر پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ اسپتال کھلنے میں ابھی 51 روز باقی ہیں اور اسپتال کی مشینوں کے لیے اسی کروڑ روپے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تجربے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پشاور میں شوکت خانم اسپتال تعمیر کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں محض ایک ہی کینسر اسپتال کافی نہیں ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں تئیس فیصد مریض فاٹا اور خیبر پختونخواہ سے آتے ہیں، لاہور کے شوکت خانم بنانے میں طالبعلموں کا ایک بڑا کردار ہے جہاں 70 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے میں سب سے زیادہ عزت پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی ہوتی ہے اور اس کام میں ڈاکٹرز کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے. عمران خان نے کہا کہ جزا اور سزا کا قانون نہ ہونے کے سبب سرکاری اسپتالوں میں کام ٹھیک سے نہیں ہوتا ، جو ڈاکٹر کام کرتا ہے اسے جزا اور جو نہیں کرتا اسے سزا ہونی چاہئیے. موجود نظام میں اسپتالوں کا نظام درست نہیں ہو سکتا. پی ٹی آئی چئیر مین کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی شوکت خانم اسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔

شوکت خانم اسپتال کی مدد کرنے کے لیے پاکستان میں موجود افراد 7770 پر ایک خالی میسیج ارسال کر کے شوکت خانم پشاور کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات