لاہور : بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، پنجاب حکومت نے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 11:47

لاہور : بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، پنجاب حکومت نے فوج کی تعیناتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) :پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن سے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجا گیا مراسلہ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 19 نومبر کو فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ، جس پر الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خط ارسال کر دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن کو فوج ، رینجرز اور سکیورٹی اہلکارع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.