لاہور : قیادت اور جماعت کی جانب سے نامزدگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 11:38

لاہور : قیادت اور جماعت کی جانب  سے نامزدگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) : سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قیادت اور جماعت کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کے لیے اُمیدوار نامزد کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوان کے مفاد کو پہلے بھی عزیز جانا اور اب بھی شکایت نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں حمایت کا یقین دلایا مجھے پی ٹی آئی سے بھی توقعات ہیں، ایاز صادق نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہی میں جمہوریت کے مقصد کا راز مضمر ہے.

واضح رہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں نو منتخب رکن قومی اسبلی سردار ایاز صادق نے گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھایا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ن لیگ نے ایک مرتبہ پھر ایاز صادق ہی کو اُمیدوار نامزد کیا ہے.

متعلقہ عنوان :