شیخوپورہ ،مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، 15افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 7 نومبر 2015 01:19

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6نومبر۔2015ء) شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن ) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شیخوپورہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا اس دوران لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 15افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 2پستول سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔