ایرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے 113 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 01:19

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6نومبر۔2015ء) ایرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے 113 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے 113 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔ گرفتار افراد مختلف ایجنٹوں کے ذریعے لاکھوں روپے دے کر یونان جانا چاہتے تھے مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔