لودھراں : وزیر اعظم نواز شریف زندگی میں پہلی مرتبہ لودھراں تشریف لائے ہیں، الیکشن کمیشن کی خاموشی افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 6 نومبر 2015 13:21

لودھراں : وزیر اعظم نواز شریف زندگی میں پہلی مرتبہ لودھراں تشریف لائے ..

لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 نومبر 2015ء) : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ لودھراں پر بات کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم نواز شریف زندگی میں پہلی مرتبہ لودھراں تشریف لائے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے این اے 154 کے ضمنی انتخاب سے قبل دو ارب روپے کے ریلیف کا اعلان کر دیا . جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ لودھراں ضمنی انتخاب سے قبل دھاندلی ہے. الیکشن کمیشن اپنا کام نہیں کر رہی. وزیر اعظم نواز شریف کے لودھراں دورے اور ترقیاتی کاموں کے اعلان پر الیکشن کمیشن کی خاموشی نہایت افسوسناک ہے.