لودھراں: وزیراعظم نواز شریف نے لودھراں میں دو فلائی اوورز اور ایک زرعی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 6 نومبر 2015 13:10

لودھراں: وزیراعظم نواز شریف نے لودھراں میں دو فلائی اوورز اور ایک زرعی ..

لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 نومبر 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج لودھراں پہنچے جہاں انہوں نے کسان پیکج کے تحت کسانوں میں چیک کی تقسیم کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے لودھراں میں دو فلائی اوورز اور ایک زرعی یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا . وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کسان پیکج میں کس نے رکاوٹیں ڈالیں یہ بات سب کو معلوم ہے ،غلط بیانی کرنا اور جھوٹ بولنا ہمارا شیوا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں سے محبت کرنے والے نواز شریف کو کام سے کیوں روکتے ہیں۔ ہم عوام کا درد اپنے سینے میں رکھتے ہیں ،کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم عبادت سمجھ کر کسانوں کی خدمت کر رہے ہیں. ہم چاہتے کہ کسانوں کے لئے بجلی مزید سستی ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمت 5سو روپے کم کی ہے ،ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی ہے ،شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل کی منظوری دے چکے ہیں ۔

نواز شریف نے کہا کہ کسانوں کو رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،اگر رکاوٹ نہ ڈالی گئی ہوتی کسانوں کر رقم کی فراہمی کا عمل مک مل ہو چکا ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ شمسی ٹیوب ویل کے لئے آسان شرائط پر قرض دینگے،کسانوں کی خدمت عبادت ہے ،کسان پورے ملک کے لئے اناج پیدا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے محبت کے دعوے کرنے والے ہمارے ہاتھ روکتے ہیں ،کسانوں کے ہم درد ہونے کے دعوے کرنے والوں نے کسان پیکج کو کیوں روکا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں سے ملاقات کی بہت دیر سے خواہش تھی ،بلدیاتی الیکشن کے بعد لودھراں مجھے اور بھی پیاراہو گیا ،لودھراں کو ڈھائی ارب دوں گا ۔وزیر اعظم نے لودھراں میں دو فلائی اوور ز، کامرس کالج اور زرعی یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے آخر پر کہا کہ کسان پیکج دے کر احسان نہیں کر رہے یہ ہمارا فرض ہے

متعلقہ عنوان :