اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب 9 نومبر کو ہو گا، حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 6 نومبر 2015 12:09

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب 9 نومبر کو ہو گا، حتمی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.06 نومبر 2015ء) : اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست کے انتخاب کے لیے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے . نئے اسپیکر کا انتخاب 9 نومبر کو ہو گا جس کے لیے کاغذات نامزدگی اتوار کو جمع ہونگے اور جانچ پڑتال کا عمل بھی اتوار ہی کو مکمل کیا جائے گا. اسپیکر قمی اسمبلی کے انتخاب کے شیڈول سے متعلق فیصلہ ہاوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے کی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 18نومبر تک جاری رہے ۔

متعلقہ عنوان :