لاہور فیکٹری حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی ، متعدد افراد ابھی بھی ملبے کے نیچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 6 نومبر 2015 10:40

لاہور فیکٹری حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی ، متعدد افراد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 نومبر 2015 ء) : لاہور میں منہدم فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کیلئے تیسرے روز بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ فیکٹری حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی، فیکٹری کے منہدم ہونے کے بعد 103 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا جبکہ اب بھی ملبے تلے 40 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں. ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں 250 کے قریب فوج کے جوان، پنجاب ایمرجنسی سروسز کے اہلکار اور دیگر فلاحی اداروں کے رضا کار حصہ لے رہے ہیں، ملبہ ہٹانے کا کام بھی انتہائی احیتاط سے کیا جارہا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری دو روز قبل 4 بج کر 45 منٹ پر اس وقت زمین بوس ہوئی جب اس کی چوتھی منزل تعمیر کی جارہی تھی، حکومت پنجاب نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے.

متعلقہ عنوان :